ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: کھلےکنوئیں میں گری ہوئی بھینسوں کو فائر برگیڈ عملےنے نکالا باہر

بھٹکل: کھلےکنوئیں میں گری ہوئی بھینسوں کو فائر برگیڈ عملےنے نکالا باہر

Thu, 29 Sep 2022 20:06:05    S.O. News Service

بھٹکل:29؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)مٹھلی گرام پنچایت حدود کے بلال کھنڈ  میں  واقع  کھلےکنوئیں میں گری ہوئیں 3بھینسوں کو مقامی عوام کے تعاون سے فائر برگیڈ اور ایس ڈی آر ایف  کاعملہ    کنوئیں سےباہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔

29ستمبر بروز جمعرات کی صبح قریب 9بجے مٹھلی حدود کے شیش گری نائک نے فائر برگیڈ کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ علاقے کے میدان والے کھلے کنوئیں میں تین بھینسیں گر گئی ہیں جن کو باہر نکالنا ہے۔ اطلاع پاتے ہی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے فائر  برگیڈ اور ایس ڈی آر ایف کا عملہ رسی، ہوز وغیرہ سے کنوئیں میں گری ہوئیں تینوں بھینسوں کو باہر نکال کر ان کی حفاظت کی ، جس پر مقامی عوام نے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے کام کی ستائش کی ہے۔


Share: